اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حمد بن جاسم بن جبر نے اس خفیہ گفتگو میں کہا ہے کہ آل سعود بے شک آل ثانی کے ہاتھوں سرنگوں ہوگا اور قطر کسی دن ضرور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوگا اور عربستان تقسیم ہوجائے گا۔
کـچھ عرصہ قبل آل ثانی خاندان کے قطری امیر نے فرانسیسی حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا تھا کہ سعودی عرب پر حاکمیت کا حق ان کے خاندان کو حاصل ہے دیکھئے:
[آل ثانی: میرے خاندان کو سعودی عرب پر حاکمیت کا حق ہے/ قطری شیخ کے کرتوتوں پر مبنی]
[قطری وزیراعظم: آل سعود کا زوال قطر کے ہاتھوں ہوگا]
ایک سعودی شہزادے طلال ابن عبدالعزیز آل سعود نے کہا تھا کہ قطر کا حکمران خاندان سعودی عرب کو تقسیم کرنا چاہتا ہے:
[قطر سعودی عرب کو تقسیم کرنا چاہتا ہے / طلال بن عبدالعزیز کے اہم انکشافات]
قطر کے امیر نے حال ہی میں قطر کے قومی دن کے حوالے سے سعودی حکومت کو وہابیت کے ہتھیار سے محروم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دوحہ میں ایک بہت بڑی مسجد کا افتتاح کیا اور اس کو مسجد محمد بن عبدالوہاب کا نام دیا اور کہا کہ ان کے آباء و اجداد محمد بن عبدالوہاب کے مرید تھے اور انھوں نے عرب دنیا اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں وہابیت کو فروغ دیا ہے؛ دیکھئے:
[آل ثانی خاندان کے حکمران وہابیت کے حلقہ بگوش / اہم واقعہ]
قطری وزیر اعظم نے کہا تھا کہ آل سعود کی حکومت فرسودہ اور غیر مستحکم اور اس خاندان کے بادشاہ کمزور، عاجز اور مسکین ہیں اور عربستان کی فوج میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
شیخ حمد بن جاسم کرنل قذاقی سے کہہ رہے تھے کہ امریکہ اور برطانیہ نے ان سے عربستان کے اندرونی حالات کے بارے میں رپورٹ مانگی ہے اور ان کا فیصلہ یہ ہے کہ اس ملک میں سعودی خاندان سے چھٹکارا پانا چاہئے تاہم لندن اور واشنگٹن اس ملک میں اسلام پسندوں کے برسر اقتدار آنے سے تشویش لاحق ہے گو کہ وہ آل سعود سے بہرصورت جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا: ان ہی حالات کے پیش نظر قطر نے اس صورت حال سے فائدہ اٹھایا ہے اور سعودی عرب سے مراعاتیں لے لی ہیں اور امریکی افواج کو عربستان سے نکلوا کر اپنی سرزمین پر تعینات کروایا ہے۔
شیخ حمد نے کہا: ہم نے سعودی عرب کا اثر و رسوخ بری طرح کمزور کردیا ہے اور اپنے آپ کو علاقے پر مسلط کرچکے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ: قطر سعودی عرب کو معاشی اور سیاسی حوالے سے بھی نقصان پہنچانے کے درپے ہے اور بہت جلد اس ملک میں ایک عوامی انقلاب بھی شروع کروایا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا: قطر کی کوششوں سے آل سعود کی حکومت سرنگوں ہوکر رہے گی۔
.......
/110
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:
آل سعود کے خلاف عوامی تحریک؛ تازہ ترین واقعات؛ منطقۃالشرقیہ میں مظاہرے